42

زرعی یونیورسٹی میں جاری جشن بہاراں فیسٹیول میں بھینسوں کے دودھ کے مقابلے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں جاری جشن بہاراں کے تحت منعقدہ بھینسوں کے دودھ کے مقابلہ جات میں تاندلیانوالہ کے محمدعمران کی بھینس نے 30.55 لیٹر دودھ دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سد ھوپورہ کے رہائشی حاجی اکرام کی بھینس نے 30.06لیٹر دودھ کے ساتھ دوسری اور حاجی اکرام کی ہی دوسری بھینس نے 28.31لیٹر د و د ھ دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔دودھ کے مقابلہ جات فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری اور بفلو ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے منعقد کیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں