فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) زرعی یو نیورسٹی فیصل آباد میں جشن بہاراں کی تقر یبات کا آغاز ہو گیا جو کہ 8 مارچ تک جاری رہیں گی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے موسم بہار کی رنگوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے یونیورسٹی کا رخ کیا ۔گزشتہ روز (1 مارچ ) فوڈ اینڈ نیوٹریشن فیسٹیول ،کتب ،؛ زرعی نمائشاور بھینسوں کی خوبصورتی \اور دودھ کے مقابلہ جات کا آغاز کیا گیا۔نیوٹریشن اینڈ فوڈ فیسٹیول کا اہتمام فیکلٹی آف فوڈ نیوٹریشن اینڈ ہوم سائنسز، مین لائبریری کی جانب سے کتاب میلہ، فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری کی طرف سے بھینسوں کے مقابلہ اور انڈومنٹ فنڈ نے زرعی نمائش کا اہتمام کیا۔ مقامی افراد کی ایک بڑی تعداد فیسٹیول کی رونقوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کے ہمراہ کورین پروفیسر جہان کم نے تقریبات کا افتتاح کیا۔
39