زرعی یونیورسٹی میں عالمی یوم خوراک کے حوالے سے ریلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے عالمی یوم خوراک منانے کے لیے ریلی کا انعقاد کیا۔ واک ایڈمن بلاک سے شروع ہوئی اور یونیورسٹی کلاک ٹاور پر اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقا ر علی نے کی جن کے ہمراہ ڈین فوڈ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عمران پاشا اور ڈائریکٹر جنرل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عیسیٰ خان اور فیکلٹی ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ غذائی استحکام، زرعی ترقی اور متوازن غذائیت کو فروغ دے کر دنیا سے بھوک و افلاس کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ہنرمند افرادی قوت، ٹھوس تحقیقی کام اور آؤٹ ریچ کے ذریعے خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یوم خوراک ہمیں اس بات کی یاددہانی کرواتا ہے کہ ہمیں غذائی استحکاام کے لئے اپنی تمام ممکنہ کاوشیں عمل میں لانی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں