27

زرعی یونیورسٹی میں نیزہ بازی چیمپئن شپ اختتام پذیر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 3 روزہ نیزہ بازی چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی جس میں ملک بھر سے 8سو سے زائد نیزہ بازوں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں تھے جبکہ اس موقع پر سابق وزیر حسین جہانیاں گردیزی، پرووائس چانسلر /ڈین کلیہ زراعت ڈاکٹر محمد سرور خاں، ڈین سائنسز ڈاکٹر اعجاز احمد بھٹی، ڈائریکٹر فارمز شاہد ابن ضمیر، چیئرمین رورل سوشیالوجی ڈاکٹر اظہار احمد خاں، ڈپٹی ڈائریکٹر انڈوومنٹ فنڈ رانا عامر سعید، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لینکجز ڈاکٹر کاشف سلیمی، چیئرمین بائیوکیمسٹری ڈاکٹر عامر جمیل، چیف ہال وارڈن ڈاکٹر ہارون زمان، پرنسپل آفیسر اسٹیٹ ڈاکٹر ندیم اکبر، اسٹیٹ آفیسر رانا شہزاد محمود و دیگر موجود تھے۔ نیزہ بازی نتائج کے مطابق سنگل نیزہ بازی میں خانیوال کے رائے محمد آصف کھرل نے پہلی پوزیشن، فیصل آباد کے مہر عامر شہزاد نے دوسری اور تاندلیانوالہ کے ملک عرفان محمد ڈوگر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سیکشن آف ایٹ نیزہ بازی مقابلہ جات میں غوثیہ قادریہ کلب نے پہلی، سلطان اعوان کلب جھنگ نے دوسری اور دلدار کلب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں