زرعی یونیورسٹی میں چھٹے بیج میں داخلے کا آغاز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں قائم نیشنل انکوبیشن سنٹر فیصل آباد کے زیراہتمام اختراعی، کاروباری سوچ کے حامل طلباء و طالبات کے ہراول دستے کی سٹارٹ اپ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے چھٹے بیج میں داخلے کا آغاز ہو گیا ہے جس کی آخری تاریخ 31۔جنوری ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور خاں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جدید کاروباری منصوبوں کے خواب کو حقیقت بنانے اور علم پر مبنی معیشت کی جانب قدم بڑھانے کیلئے درخواست جمع کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ علم پر مبنی معیشت پر انحصار کرنے والی قومیں دور جدید میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے دورحاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ خوشحالی کا نیا باب مرتب ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں