2

زرعی یونیورسٹی میں کیٹ شو”پالتو بلیوں” کا انعقاد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان فیلائن کلب کے زیر اہتمام زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں کیٹ شو(پالتو بلیاں) منعقد ہوا جس میں شائقین نے پالتو بلیاں اور کتے آن لائن رجسٹرڈ کروائے۔ صدر پاکستان فیلائن کلب احمد تسلیم نے ججز کے فرائض سر انجام دئیے۔ چیئرپرسن ارسلان جمیل، نائب صدر عبدالرحمن ،سیکرٹری اِبتسام احمد ودیگر عہدیداران سمیت کثیر تعداد میں شہری پالتو جانوروں کے ہمراہ شریک ہوئے۔مختلف بریڈز میں پرشین ، ہیما لین ، سیامیس ،سکاچ فولڈ اور برٹش شارٹ ہیئرنسلوں کی بلیوں نے مقابلے میں حصہ لیا۔ صدر احمد تسلیم نے شہریوں کی پالتو بلیوں کا بطور جج جائزہ لیا اور انہیں فرسٹ ،سیکنڈ کی گریڈنگ کی۔پالتو جانوروں کے مالکان کو بہترین دیکھ بھال پرٹرافی سمیت فوڈ گفٹس تقسیم کئے گئے۔ارسلان جمیل نے بتایا کہ فیصل آباد میں پالتو بلیوں کا شوق دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی اور آئندہ بھی پیٹس شو کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں