2

زرعی یونیورسٹی میں گرے ہائونڈ ڈربی چیمپئن شپ کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں گرے ہاؤنڈ ڈربی چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا ڈائریکٹوریٹ آف فارمز زرعی یونیورسٹی اور گل کینل کے تعاون سے منعقدہ ڈربی ریس میں گرے ہاؤنڈز افراد کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ جامعہ زرعیہ کو زرعی و دیہی ترقی اور ہماری روایات کا امین تصور کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے مقابلہ جات نہ صرف تفریحی مواقع فراہم کرتے ہیں بلکہ کسانوں اور زرعی سائنسدانوں کے درمیان تعلقات کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ برصغیر کے پہلے زرعی ادارے کی حیثیت سے، یہ جامعہ زرعی مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں