35

زرعی یونیورسٹی میں 30ہزار سے زائد طلبہ زیرتعلیم ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)یو ایس ایڈمشن کی ڈائریکٹر کیٹ سوم وونگ سیری نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کے ساتھ ملاقات کی اور زرعی یونیورسٹی میں قائم مرکز برائے اعلیٰ تعلیم (غذائی استحکام و زراعت)کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مرکز برائے اعلیٰ تعلیم میں زرعی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے بہترین کاوشیں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ یو ایس ایڈ کی مالی معاونت سے ایک دہائی قبل مرکز برائے اعلیٰ تعلیم کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جو کہ ان کے لئے باعث افتخار ہے۔انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں موسمیاتی تبدیلیوں و دیگر مسائل کا سامنا کرنے کیلئے زراعت میں جدت کو فروغ دینا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں