زرعی یونیورسٹی کے مستحق طلبہ کے وظیفہ فنڈ میں اضافہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نارتھ امریکن ایلومنائی ایسوسی ایشن نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے مستحق طلبہ کے لیے ایسوسی ایشن کے وظیفہ فنڈ میں 21 لاکھ روپے کا اضافہ کیا۔ اس اضافے کے بعد ایسوسی ایشن کے وظیفہ فنڈ کی مجموعی رقم 19 ملین روپے ہو گئی ہے جس سے 17 مستحق طلبہ استفادہ کر رہے ہیں ۔ ایسوسی ایشن کے نمائندوں میں ڈاکٹر آصف مان، ڈاکٹر زبیر اور ڈاکٹر محمد یونس نے ڈائریکٹر ریسرچ زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر راؤ زاہد عباس اور ڈائریکٹر فنانشنل اسسٹنس ڈاکٹر نادیہ احسان کو وظیفے کا چیک پیش کیا ۔ اپنے پیغام میں وائس چانسلر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے مستحق طلبہ کی تعلیم میں مدد کرنے پر ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ یہ ملک کی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی یونیورسٹی بین الاقوامی معیار کے مطابق تعلیم کو یقینی بنانے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں