زرعی یونیورسٹی کے نوکری سے نکالے گئے ملازمین بحال

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) زرعی یونیورسٹی کے نئے تعینات ہونیوالے وائس چانسلر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر نوکری سے فارغ کیے جانے والے تمام ملازمین کو بحال کر دیا، گورنر پنجاب نے گزشتہ روز پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کو چار سال کے لیے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا وائس چانسلر مقرر کر دیا۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی نے وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا اور انہوں نے سابق وی سی کے دور میں نوکری سے نکالے گئے تمام ملازمین کو بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا جس سے بحال ہونیوالے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ڈاکٹر ذوالفقار علی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس کے پروفیسر ہیں۔ 2023 سے اسلامک آرگنائزیشن فار فوڈ سیکیورٹی (IOFS) کے ڈائریکٹر پروگرامز اور پروجیکٹس کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میںصدر پاکستان کی جانب سے قومی سطح پر ہائر ایجوکیشن کمیشن بہترین استاد 2020 کے اعزاز سے نوازا ہے ان کی تحقیقی مہارت کو پاکستان اکیڈمی آف سائنسز نے 2017 میں بائیو ٹیکنالوجی میں گولڈ میڈل سے نوازا۔ وہ ریسرچ پروڈکٹیوٹی ایوارڈز کے فاتح رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں