12

زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

کراچی ( بیو رو چیف )ایک سال میں زرمبادلہ مجموعی ذخائر میں 3ارب 47کروڑ 65 لاکھ ڈالرزکا اضافہ ہوگیا، اگلے ہفتے آئی ایم ایف فنڈز کی منظوری سے زرمبادلہ کے ذخائر مزید بڑھنے کا امکان ہے۔اسٹیٹ بینک کے دستاویز کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک سال میں 2 ارب 52 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز بڑھ گئے ہیں، اسی مدت میں کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 95 کروڑ 37 لاکھ ڈالرزکا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔دستاویز کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 19 ارب 60 کروڑ 50لاکھ ڈالرز ہوچکے ہیں، جن میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر14 ارب56 کروڑ7 لاکھ ڈالرزپر پہنچ گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس5 ارب 4 کروڑ 43 لاکھ ڈالرز کے ذخائر ہیں۔دستاویز کے مطابق ایک سال قبل زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب 12 کروڑ 85 لاکھ ڈالرز تھے، جن میں اسٹیٹ بینک کے پاس 12 ارب 3 کروڑ 79 لاکھ ڈالرز کے ذخائر تھے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس4 ارب 9 کروڑ 6لاکھ ڈالرز کے ذخائر تھے۔دستاویز کے مطابق پاکستان کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈکا اجلاس8 دسمبرکو شیڈول ہے جس میں پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز جاری کرنے کاجائزہ لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں