زلمی فائونڈیشن کا افغان زلزلہ متاثرین کیلئے ایک کروڑ روپے کا اعلان

پشاور (سپورٹس نیوز) زلمی فاونڈیشن کی جانب سے افغانستان زلزلہ متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے افغانستان میں زلزلے سے تباہی اور جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے’ افغانستان میں زلزلے سے ہونیوالے نقصان پر افغان بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔جاوید آفریدی نے زلمی فاونڈیشن کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ زلزلے میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔یاد رہے کہ زلمی فانڈیشن ماضی میں بھی افغانستان میں ہونیوالی قدرتی آفات پر افغان بھائیوں سے اظہار یک جہتی اور امداد فراہم کرچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں