36

زمان پارک میں بجلی چوری پکڑی گئی

لاہور (بیوروچیف)زمان پارک میں بجلی چوری پکڑی گئی،لیسکو نے زمان پارک انتظامیہ کو قانونی نوٹس جاری کر دیا ۔ٹویٹر پر شکایت پر لیسکو نے کارروائی کی۔لیسکو جی او آر سب ڈویژن نے کارروائی کی ۔لیسکو کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ زمان پارک کی سکیورٹی نے لیسکو کی ٹیم کو پڑتال سے روک دیا،زمان پارک کے باہر لگے کیمپوں میں فلڈ لائیٹس چوری کی بجلی سے چلائی گئیں، لیسکو نے زمان پارک کی بجلی کی پڑتال کرنے کی بلارکاوٹ رسائی مانگ لی ۔بجلی چوری کی شکایت درست ہونے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں