زمبابوے اور نمیبیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے افریقہ ریجن سے کوالیفائی کر لیا

ہرارے (سپورٹس نیوز) زمبابوے اور نمیبیا نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے افریقہ ریجن سے کوالیفائی کر لیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی رپورٹ کے مطابق ہرارے میں کھیلے گیے افریقہ ریجن کوالیفائر مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں نمیبیا نے تنزانیہ کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست سے دو چار کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں زمبابوے نے کینیا کو شکست دے کر افریقہ ریجن سے میگا ایونٹ میں شرکت پر مہر ثبت کر دی۔افریقہ ریجن سے 2 کوالیفائرز ٹیموں کی تصدیق کے بعد اب ایشیا/ایسٹ ایشیا-پیسیفک کوالیفائر سے دیگر ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے لییکوالیفائی کریں گی۔پہلے سیمی فائنل میں، ایک موقع پر نمیبیا کی ٹیم 5 اوورز میں صرف 41 کے مجموعے پر 4 وکٹیں گنوا بیٹھی تھی، تاہم جے جے سمیت اور کپتان گیرہارد ایراسمس کی 88 رنز کی شراکت نے ٹیم کو واپس میچ میں لاکھڑا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں