زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیم رواں ماہ پہلی بار پاکستان آئے گی

اسلام آبا د(سپورٹس نیوز)زمبابوے خواتین کرکٹ ٹیم پہلی بار دورہ پاکستان پر 29 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔سیریز میں 6 وائٹ بال میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔3 ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 29ـ2025ء کا حصہ ہوں گے۔تمام میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ون ڈے انٹرنیشنل میچز 3، 6 اور 9 مئی کو دوپہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں