زمر وسیم نے قرآن پاک حفظ کرنیکی سعادت حاصل کرلی

جڑانوالہ(نامہ نگار)سیاسی سماجی شخصیت شیخ وسیم رفیق کے صاحبزادے زمر وسیم نے قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر لی ہے اس سلسلہ میں جامع قاسم العلوم جڑانوالہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قاری اسلم،قاری عمر اسلم، قاری احسان احمد،ملک عبدالحمید ، حافظ عبدالماجد نے شرکت کی قاری اسلم نے کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ والدین جن کے بچوں نے قرآن پاک حفظ کیا ہے قرآن پاک حفظ کرنیوالوں کا بہت بڑا درجہ ہے والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کیساتھ ساتھ قرآن پاک کی تعلیم بھی لازمی دلوائیں دین اسلام پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دنیا و آ خر ت کو کامیاب بنا سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام سے دوری ہمارے زوال کا سبب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں