زمیندار نے فصل میں داخل ہونیوالی بھینس کی ٹانگیں توڑ دیں

اوچ شریف (نامہ نگار)ظالم زمیندار نے فصل میں داخل ہونے پر بھینس کی ٹانگیں توڑ دیں۔ واقعہ پنجاب کے علاقے اسماعیل پور میں پیش آیا جہاں بااثر زمیندار بھینس کے فصل میں داخل ہونے پر سیخ پاہوگیا اور کلہاڑی کے وار سے بھینس پر حملہ کردیا، پولیس نے بھینس مالک بشیر احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ فصل میں داخل ہونے پر بھینس کی ٹانگیں توڑنے کے افسوسناک واقعہ پر اہل علاقہ نے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بااثر زمیندار کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں