11

زمینوں کے شفاف رجسٹریشن،انتقالات کیلئے نئے قوانین نافذ

لاہور ( بیو رو چیف )حکومت نے رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں ای رجسٹریشن سسٹم شامل کر کے شہریوں کے دستاویزات ڈیجیٹل دستخط کے ذریعے رجسٹر کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ اب زمینوں کی رجسٹری آن لائن پیش اور تصدیق ممکن ہو سکے گی، جبکہ جعلی اور فراڈ رجسٹریوں کی منسوخی کی شق بھی منظور کر لی گئی ہے۔نئے قوانین کے تحت سرکاری زمین کے غیرقانونی انتقال پر سخت سزائیں ہوں گی,ہیکنگ یا غیرمجاز رسائی کی صورت میں پانچ سال قید کی سزا دی جا سکے گی,پرانے اور غیرضروری قوانین ختم کر د ئیے گئے ہیں۔بورڈ آف ریونیو کو رجسٹری دفاتر پر مکمل اختیار حاصل ہوگا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سب رجسٹرار کا متبادل ہوگا۔یہ اقدام زمینوں کی شفاف رجسٹریشن اور فراڈ کے خاتمے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں