53

زمینی راستے سے سٹیل ، سریئے کی درآمد پر پابندی عائد

اسلام آباد(بیوروچیف)ایف بی آر نے اسمگلنگ روکنے کیلیے زمینی راستے سے اسٹیل اورسریے کی درآمد پر پابندی لگانے کیلیے وزارت تجارت کو خط لکھ دیا’بڑے پیمانے پر ایران اور افغانستان سے اسمگلنگ،مقامی صنعت بحران کا شکار، ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے پاکستان لارج سٹیل پروڈیوسرز کے مطالبے پر زمینی راستے سے سریے کی درآمد پر پابندی لگانے کا بڑا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلیے وزارت تجارت کو خط کیذریعے سفارش کی گئی ہے کیونکہ بڑے پیمانے پر ایران اور افغانستان سے سریے کی سمگلنگ ہو رہی ہے جس سے مقامی سریے کی صنعت شدید بحران کا شکار ہے ،اس وقت 40فیصد مقامی سٹیل انڈسٹری بند ہوچکی ہے اور ہزاروں افراد بے روز گار ہوئے ہیں ، ملک میں سیمنٹ کی کھپت میں اضافے کے باوجود مقامی سریئے کے استعمال میں کمی ہوئی ہے جبکہ سریئے کی سمگلنگ سے مقامی کھپت پوری کی جارہی ہے، سٹیل انڈسٹری کے حکام کے مطابق ایل سی کھلنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے اور تاخیر کے باعث سٹیل کا خام مال اور درآمدی سکریپ کی فراہمی متاثر ہورہی ہے جس کا فائدہ اسمگلر اٹھا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں