زمین سے گزرنے والے محنت کش کو زمیندار نے گولی مار دی

جڑانوالہ(نامہ نگار) زمین سے گزرنے پر زمیندار نے فائرنگ کرکے مزدور کو زخمی کر دیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ بلوچنی کے نواحی گائوں چک نمبر 150 ر-ب میں زمین سے گزرنے پر زمیندار افتخار عرف کھارو نے فائرنگ کرکے مزدور کو زخمی کر دیا ہے پولیس کے مطابق زخمی ہونیوالا شخص ذاکر خان کے پی کے کا رہائشی ہے اور ہنزہ شوگر ملز میں مزدوری کرتا ہے پولیس نے زخمی ہونیوالے شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں اسکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں