زمین کا ریکارڈ اور نقشہ جات کی درستی کیلئے بڑی سہولت

لاہور (بیوروچیف) پنجاب اربن لینڈسسٹم انہاسمنٹ پراجیکٹ کانقشہ جات کی درستی کیلئے بڑا قدم، نقشہ جات اورزمین کاریکارڈعوام کیلئے آویزاں کیا جائیگا۔ عوام کی سہولت کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ آویزاں کیا جائیگا، گزشتہ سروے کے دوران حاصل معلومات کے مطابق نقشہ جات مرتب کئے گئے۔ نقشہ جات میں ممکنہ غلطی سے بچنے کیلئے عوام کے لئے آویزاں کیا جائیگا، شہری اپنی زمین کاریکارڈاورنقشہ دیکھ سکیں گے، کسی بھی غلطی کی نشاندہی کی صورت میں موقع پردرستی کروائی جا سکے گی۔ ریکارڈکی درستی کے عمل کی کوئی فیس نہیں وصول کی جائے گی، اس سے قبل مختلف اضلاع میں آویزاں کیے گئے۔ صوبائی دارالحکومت میں بھی عنقریب نقشہ جات آویزاں کیے جائیں گے، نقشہ جات درستی کے بعد پلز کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں