زمین کے تنازعہ پر35سالہ شخص کو ٹوکے کے وار سے قتل کردیا گیا

گوجرہ (نامہ نگار)تھانہ صدر گوجرہ کے علاقہ میں رشتہ داروں نے زمین کے تنازعہ پر 35سالہ شخص کوٹوکے اور کسی کے وار کر کے بیدردی سے قتل کر دیا ۔ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر281ج ب کاراشد سلیم اپنے کھیتوں میں فصل مکئی کی دیکھ بھال کیلئے گیا توشہباز،بلال اورغفران وغیرہ وہاں آگئے اورراشد سلیم پر ٹوکے اور کسی کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اورملزمان موقع سے فرارہو گئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے نعش اپنی تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کی اور پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی اورملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ملزمان مقتول کے قریبی رشتہ دار بیان کئے جاتے ہیں جن کے مابین زمین کا تنازعہ بیان کیا جاتاہے۔ آخری موصولہ اطلاع کے مطابق کسی ملزم کی گرفتاری کاعلم نہیں ہو سکا۔صدر پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں