زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم،10افراد زخمی

اوتھل (نامہ نگار)اوتھل تھانہ کی حدود میں واقع پپرانی کے علاقے میں زمین کے تنازعہ پر دو متحارب گروپوں کے درمیان تصادم، جسکے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشنا ک بتائی جا رہی ہے۔واقعہ اوتھل کے قریب پپرانی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں شیخ اور صابرہ برادری کے مابین زمین کے تنازعہ نے پرتشدد رخ اختیار کر لیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں تین افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مزید علاج کیلئے کراچی ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں