جڑانوالہ(نامہ نگار)زمین کے تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 22 سالہ نوجوان کو زخمی کر دیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 210 ر-ب لکھوآنہ کے رہائشی 22 سالہ نوجوان غلام دستگیر کو مخالفین نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ہونیوالے نوجوان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کھرڑیانوالہ ہسپتال منتقل کر دیا پولیس کے مطابق زخمی ہونیوالے نوجوان کا مخالفین کیساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا ہے تاہم پولیس نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔
30