زم زم روڈ پر گرینڈ آپریشن،پختہ تجاوزات مسمار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق’ کمشنر مریم خان اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسرMCF عظمت فردوس نے انسداد انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ زم زم روڈ پر گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے گھروں’ دکانوں کے باہر پختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا، بٹالہ کالونی میں پختہ تجاوزات کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ چوک گھنٹہ گھر کے ملحقہ کچہری بازار’ گول کپڑے والا کا وزٹ کرتے ہوئے دوبارہ تجاوزات کرنیوالوں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے دکانوں کے باہر پڑا ہوا سامان ضبط کر لیا اور تاجروں کو کہا کہ وہ فٹ پاتھ کو پیدل چلنے والوں کیلئے خالی رکھیں تاکہ لوگوں کو گزرنے میں آسانی ہو۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے اپنی نگرانی میں پیپلزکالونی نمبر2 زم زم روڈ پر گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے گھروں کے باہر تھڑے’ واش رومز اور دیگر پختہ تجاوزات کو ہیوی مشینری کیساتھ مسمار کر دیا اور وہاں پر لوگوں کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ شہری قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں کے باہر تجاوزات کرنے سے گریز کریں۔ دکاندار فٹ پاتھ کو پیدل چلنے والوں کے لیے ہمیشہ خالی رکھیں اگر کسی نے دوبارہ تجاوزات کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ علاوہ ازیں بٹالہ کالونی میں بھی تجاوزات کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے وارننگ اور ریڈنوٹس جاری کر دیئے۔ علاوہ ازیں کچہری بازار تا چنیوٹ بازار’ گول کپڑے والا میں دوبارہ تجاوزات کرنے والوں کا سامان ضبط کر لیا گیا۔ دوبارہ عارضی یا پختہ تجاوزات کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں