1

زندگی میں اتار چڑھائو آتے ہی محنت سے کبھی جی نہیں چرایا’ ونیزا احمد

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کی سپر ماڈل ونیزہ احمد کا کہنا ہے کہ والد بہت پڑھے لکھے تھے لیکن پھر بھی ان کی خواہش تھی کہ پہلے بیٹے کی پیدائش ہو۔ماڈل و اداکارہ ونیزہ احمد نے حالیہ گفتگو میں کہا کہ میرے ابا بہت پڑھے لکھے تھے لیکن مجھے نظر آتا تھا کہ ان کے دل میں یہ ہے کہ پہلا بیٹا ہونا چاہیے، وہ چیز اب بدل رہی ہے، ہر ایک اپنی قسمت لے کر آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کری ایٹرز ہیں بالخصوص عورتیں ہیں جو کہتی ہیں کہ میں یہ نہیں کرسکتی، سوچ ہے وہ میں بدلنا چاہتی ہوں۔شوبز میں اپنا کیریئر بنانے کیلئے ان تھک محنت کی ڈراموں میں کام کو بہت پذیرائی ملی مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اپنی محنت کو جاری رکھوں گی زندگی میں اتار چڑھائو آتے ہیں ان سے کبھی نہیں گھبراتی ناکامی کو دل پر لینے کی بجائے خامیوں کو دور کرنا معمول بنا رکھا ہے۔ اس سے قبل ونیزہ احمد نے بتایا تھا کہ دو دن پہلے میری بیٹی کے ساتھ ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، وہ چھٹیاں گزار کر واپس آئی تھی اور اسے سن برن ہو گیا تھا، میری بڑی بیٹی عنایا نے والد کو بتایا کہ اس کی جلد بہت خشک ہو گئی ہے اور سن برن بھی ہے، میرے شوہر نے کہا کہ ناریل کا تیل بہترین علاج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں