زندگی میں کچھ بھی تبدیل نہیں کرنا چاہتی’ دانیہ انور

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ دانیہ انور نے کہاہے کہ زندگی میں کچھ بھی تبدیل کرنا نہیں چاہتی، نشیب وفراز ہمیں سبق دیتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے دانیہ انور نے کہاکہ اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ دوبارہ زندگی گزارنے کا موقع ملے تو کیا بدلوں گی، تو میرا جواب ہوگا کچھ نہیں،میرے بچے میری پہلی شادی کا سب سے خوبصورت تحفہ ہیں۔زندگی خود ایک حسین تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں زندگی کے اتار چڑھا سے سیکھنا چاہئے، میں واقعی یقین رکھتی ہوں کہ زندگی کے نشیب و فراز ہمیں سبق دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلاق کے بعد میں نے سوچ لیا تھا کہ میں دوبارہ شادی نہیں کروں گی کیونکہ میرے ذہن میں اس شخص کی بہت واضح تصویر تھی جس سے میں شادی کرنا چاہتی تھی۔مجھے لگا کہ ایسا شخص ملنا تقریبا ناممکن ہے لیکن جب میری ملاقات فرحان سے ہوئی تو سب چیزیں خود بخود درست جگہ پر آ گئیں۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتی تھی کہ وہ سمجھے کہ میں سب سے پہلے ایک ماں ہوں، وہ میرے بچوں کا خیال رکھے، مجھے یہ فکر بھی تھی کہ کہیں میرا بیٹا اس سے حسد محسوس نہ کرے۔ میرے لیے یہ بات بہت اہم تھی کہ میں اپنے بچوں سے اس بارے میں کھل کر بات کروں۔ جب ان سب سوالوں کے جواب مثبت ملے، تو میں نے اس سے شادی کا فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں