3

زندگی کی سب سے بڑی خوشی ان کی بیٹیاں ہیں،منیب بٹ

کراچی(شوبز نیوز)اداکار منیب بٹ نے کہاہے کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی ان کی بیٹیاں ہیں،کامیابی کا اصل معیار اطمینان اور شکرگزاری ہے۔ایک انٹرویو میں منیب بٹ نے کہا کہ میری زندگی کی سب سے بڑی خوشی میری بیٹیاں ہیں، جب گھر جاتا ہوں جس طرح تینوں بیٹیاں ملتی ہیں اور خوش ہوتی ہیں تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری سب سے بری عادت دیر سے سونا اور دیر سے اٹھنا ہے،کراچی کے اندر لوگ رات میں تین سے چار بجے سڑکوں پر ہوتے ہیں اور ریسٹورنٹ بھی رش ہوتا ہے، ڈیفنس میں بھی چائے کے کیفے پر لوگ دیر رات تک بیٹھتے ہیں۔اداکار نے کہا کہ کامیابی کا دوسرا نام مطمئن ہونا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں