29

زندہ قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھتی ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) زندہ قومیں اپنے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ ٹریفک وارڈن شفیق شہید سٹی ٹریفک پولیس فیصل آبادکے ماتھے پر ہمیشہ ایک درخشاں ستارے کی مانند دمکتا رہے گا۔ 11فروری 2017ء کے دن ٹریفک وارڈن شفیق شہید فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ہمیشہ کے لئے امر ہو گئے۔ سی ٹی او فیصل آباد کی ہدایت پر میڈم نسیم اختر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر، سینئر ٹریفک وارڈن یاسمین آفتاب انچارج ویلفیئر برانچ، سینئر ٹریفک وارڈن کاشف حسین انچارج سیکٹر ملت ٹائون معہ ٹریفک وارڈنز، انچارج سیکٹر جھمرہ معہ سٹاف اور سی ٹی او آفس سے ٹریفک وارڈنز نے شہید کی قبر پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ بعدازاں شفیق شہید کے گھر میں بچوں کو پھول اور پھل پیش کئے اور ان کے سرپردست شفقت رکھتے ہوئے انھیں احساس دلایا کہ وہ اکیلے نہیں ہیں بلکہ محکمہ ہر قسم کے حالات میں شہید کی فیملی کے ساتھ ہیں اور ان کے والد کی قربانی کو ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھا جاتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں