23

زگ زیگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 19بھٹہ مالکان کیخلافFIRدرج

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبہ بھر کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف کاروائیاں جا رہی ہیں۔ اس سلسلہ میں لاہور ہائی کورٹ لاہور کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو اور اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقراناصر کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات شمیم احمد تحصیلدار کمالیہ امان اللہ اور انسپکٹر ماحولیات عرفان نے تحصیل بھر میں بھٹوں کو چیک کیا اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 بھتہ جات کو گرادیا اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شمیم احمد کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچانیکیلئیحکومت پنجاب نے تمام بھٹہ جات کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کردیا تھا۔ مگر کچھ بھٹہ مالکان زگ ذیگ ٹیکنا لو جی کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہے تھے ان کو لاہور ہائی کورٹ لاہور کی ہدایت کی روشنی میں گرادیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ انسداد سموگ کے سلسلہ میں بلا تفریق یہ کارروائیاں جاری ہیں۔ محکمہ ماحولیات ٹوبہ ٹیک سنگھ نے اب تک انسداد سموگ کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 19 بھٹہ مالکان کیخلاف ایف آئی کا اندراج کروایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں