27

زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے 4بھٹے سیل

کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کی زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے اور ماحول کو آلودہ کرنے والے بھٹوں کے خلاف کارروائیاں،چار بھٹے سیل اس کے علاوہ زائد قیمت پر روٹی فروخت کرنے والے تندور مالکان کو بھی جرمانے۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے شہر میں سرکاری نرخوں پر روٹی کی فروخت نہ کرنے والے تندور مالکان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے اس کے علاوہ بھٹوں کی بھی چیک کیا اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنے والے بھٹوں کو موقع پر سیل کردیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں