زہریا ناشتہ کرنے سے میاں بیوی اور بیٹے کی حالت غیر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) زہریلا ناشتہ کرنے سے میاں’ بیوی اور بیٹے کی حالت غیر ہو گئی جنہیں تشویشناک حالت میں سول ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق 229 رب مکوآنہ کے رہائشی نور احمد نے بتایا کہ آج صبح بازار سے چنے اور نان لا کر اہلیہ عائشہ اور بیٹے یاسر کے ہمراہ ناشتہ کیا تو ناشتہ کے فوری بعد حالت غیر ہو گئی تو ہمسائے کو صورتحال سے آگاہ کیا تو انہوں نے فوری طور پر طبی امداد کی غرض سے سول ہسپتال پہنچایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے معدہ واش کرتے ہوئے ان کی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں