زہریلا ملک شیک پینے سے میاں بیوی سمیت9بچوں کی حالت غیر ہوگئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ احمد دین ویلی میں زہریلا ملک شیک پینے سے میاں بیوی سمیت 9بچوں کی حالت غیر ہو گئی، ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ایک ہی خاندان کے 9افراد کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ڈاکٹرز انکی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 225 رب احمد دین ویلی کے رہائشی عبدالرئوف ولد منیر رات بازار سے دودھ لایا تو اسکی اہلیہ نے ملک شیک بنا کر خود بھی پیا اور بچوں کو بھی پلا کر سو گئے جس کے بعد 48سالہ عبدالرئوف’ اسکی اہلیہ 47سالہ منظوراں بی بی اور بچوں 25سالہ بلال رئوف’ 26سالہ سلمان’ 16سالہ سبحان’ 28سالہ رحمان علی’ 14سالہ فرحان’ 23سالہ ریحان علی اور 22 سالہ نشا کی حالت غیر ہو گئی۔ قے اور دست آنے پر نڈھال ہو گئے تو اہل محلہ نے ریسکیو1122 کو اطلاع کی تو ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ افراد کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچایا۔ جہاں ان کی حالت قدرے بہتر بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں