27

زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد کی حالت غیر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)منصورآباد میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد کی حالت غیرہوگئی جنہیں فوری طورپر طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروادیاگیا ۔جہاں ڈاکٹران کی جانیں بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ منصورآباد مین بازارکے رہائشی ارشاد علی ولد غلام ربانی کے گھروالوں نے کھانا پکایا توجس میں چھپکلی گرگئی جس کا ان کو علم نہ ہوا اورتمام خاندان والوں جن میں 50سالہ ارشاد علی ولد غلام ربانی،50سالہ عابدہ بی بی زوجہ بابرعلی،17سالہ رابعہ بی بی دختربابرعلی ،29سالہ فاریہ بی بی دخترشاہ ویز،19سالہ سمیرولد بشیرعلی،45سالہ عظمیٰ بی بی زوجہ محمد ارشد اور 40سالہ سمیرازوجہ ساجد علی نے کھانا کھایا جس کے بعد مذکورہ افراد کو قے آنے سے حالت غیرہوگئی بعدازاں اہل خانہ نے برتن میں دیکھا تو چھپکلی مری پڑی تھی جبکہ اہل محلہ نے فوری طور پر ریسکیو ٹیم کواطلاع کی توریسکیو ٹیم نے متاثرہ افراد کوتشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹرانکی جانیں بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں