نوشہرہ (نامہ نگار) نوشہرہ میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے تین بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کیمطابق نوشہرہ کے علاقے اضاخیل بالا میں زہریلا کھانا کھانے سے 3بہن بھائی جاں بحق ہو گئے،اس کے علاوہ ماں کی حالت غیرہوگئی،جس کے بعد انھیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کیمطابق جاں بحق ہونیوالوں 8سال کی مریم،6سال کی حریم اور4سال کا یمان شامل ہے۔پولیس کے والد کے بیان پر رپورٹ درج کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔



