4

زہریلا کھانا کھانے سے70سالہ شخص زندگی کی بازی ہار گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) زہریلاکھانا کھانے سے70سالہ شخص زندگی کی بازی ہار گیا’ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی’بتایا جاتا ہے کہ ستیانہ روڈ کے رہائشی70سالہ غلام سرور ولد غلام محمد نے مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھایا جس کے بعد اسکی حالت غیر ہوگئی’قے آنے اور پیٹ خراب ہونے سے جسم میں پانی ختم ہونے سے بہت زیادہ کمزوری ہوگئی تو اہل خانہ نے تشویشناک حالت میں ہسپتال لائے جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کرکے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں