2

زہریلی شراب پینے والا خواجہ سرا چل بسا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) زہریلی اور زائد مقدار میں شراب نوشی کے باعث خواجہ سرا اگلے جہاں پہنچ گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اسکے دوست نعیم کو حراست میں لیکر بازپرس شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ خواجہ سرا عبدالرحمن عرف پری اپنے دوست نعیم کو ملنے کیلئے اس کے گائوں 421 گ ب میں آیا تو نعیم نے خواجہ سرا کی دعوت کیلئے کھانے کے ساتھ ساتھ شراب کا بھی اہتمام کر رکھا تھا، تاہم زہریلی اور زائد مقدار میں شراب پینے سے خواجہ سرا پری کی حالت غیر ہو گئی، جسے قریبی ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا، شراب نوشی سے خواجہ سرا کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ خواجہ سرا کے لواحقین سے شبہ ظاہر کیا ہے کہ نعیم نے زہریلی شراب پلا کر اسکو قتل کیا ہے۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں