زیادہ تر غیر ملکی ٹیمیں اسپنرز کو کھیلنے میں بھارت سے بہتر ہیں’ چندرن ایشون

نئی دہلی (سپورٹس نیوز) سابق بھارتی سپنر روی چندرن ایشون نے کولکتہ ٹیسٹ میں شکست پر بھارتی ٹیم پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے بھارتی بیٹر کو سپنرز کو کھیلنا نہیں آتا۔ روی چندرن ایشون نے کہا کہ بھارتی بیٹرز میں سپن ہوتی گیندوں کو کھیلنے کی کوالٹی کی کمی ہے۔زیادہ تر غیر ملکی ٹیمیں اسپنرز کو کھیلنے میں بھارت سے بہت بہتر ہیں، ہم سپن بولنگ کو کھیلنا چیلنج نہیں سمجھتے، یہی سب سے بڑا فرق ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 30 رنز سے شکست دی تھی۔ بھارتی ٹیم 124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 93 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں