زیادہ لسٹ اے سنچریاں۔ شان مسعود نے وریندر سہواگ اور ٹریوس ہیڈ کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنے کا سابق بھارتی بیٹر وریندر سہواگ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ 36 سالہ شان مسعود نے پریذیڈنٹ کپ میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی جانب سے ساحر ایسوسی ایٹس کیخلاف میچ میں 8 چوکوں کی مدد سے 105 ناٹ آئوٹ رنز کی باری کھیلی جو لسٹ اے کرکٹ میں ان کی 17 ویں سنچری تھی جس کے ساتھ ہی انہوں نے زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنے والے بیٹرز کی فہرست میں بھارت کے وریندر سہواگ اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔شان مسعود 2008 سے اب تک 141 لسٹ اے میچز کی 139 اننگز میں 19 مرتبہ ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے 53.13 کی اوسط سے 6376 رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 17 سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں