زیادہ چکن کھاناصحت کیلئے خطرناک

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) چکن کو طویل عرصے سے ایک صحت بخش غذا سمجھا جاتا رہا ہے تاہم حالیہ برسوں میں اس کی غذائی افادیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر چکن کو ضرورت سے زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے تو یہ پیٹ کے مختلف امراض سمیت دیگر خطرناک بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔اگرچہ چکن کو عموما سرخ گوشت کے مقابلے میں زیادہ صحت مند سمجھا جاتا ہے، لیکن ماہرین کے مطابق اس کا حد سے زیادہ استعمال فائدے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر وہ افراد جو وزن کم کرنے یا فٹنس بہتر بنانے کے لیے روزمرہ خوراک میں چکن کو بڑی مقدار میں شامل کرتے ہیں، انہیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔حال ہی میں سامنے آنے والی اس تحقیق نے چکن کے حوالے سے موجود عام تاثر کو چیلنج کیا ہے اور اس کے بے جا استعمال پر خبردار کیا ہے۔ تحقیق کے مطابق مسلسل اور زیادہ مقدار میں چکن کھانے سے نظامِ ہاضمہ متاثر ہو سکتا ہے اور دیگر صحت کے مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں۔یہ تحقیق اطالوی سائنسدانوں نے کی، جو معروف سائنسی جریدے نیوٹریئنٹس (Nutrients) میں شائع ہوئی۔ تحقیق میں چکن کے استعمال سے متعلق کئی اہم نکات پیش کیے گئے ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ متوازن اور اعتدال کے ساتھ استعمال ہی صحت کے لیے بہتر ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند زندگی کے لیے متوازن غذا اپنانا ضروری ہے اور کسی ایک غذا پر حد سے زیادہ انحصار کرنے کے بجائے مختلف غذائوں کو مناسب مقدار میں خوراک کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں