زیرالتواء کیسز جلد نمٹائے جائیں’ کمشنر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ نے تقسیم، درستگی ریکارڈ اور نشاندہی کے عرصہ دراز سے زیرالتوا کیسز کو نمٹانے کی ٹھان لی۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل کمشنرزکو 30،اپریل2026 تک زیرالتوا کیسز نمٹانے کا ہدف تفویض کیا گیا۔کمشنر نے کہا کہ موثر حکمت عملی کے تحت فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں کیسز حل کئے جائیں گے اورزیرالتوا کیسز کے حل ہونے سے درخواست گزاروں کو بڑا ریلیف ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں