زیرتعمیر گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر دو بھائی زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مکوآنہ میں زیرتعمیر گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر دو بھائی بری طرح زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 229 رب مکوآنہ کے رہائشی ریاض خستہ حال گھر کی تعمیر کیلئے کمرہ کو گرا رہے تھے کہ خستہ حالی کے باعث چھت زمین بوس ہو گئی تو ملبے تلے دب کر 18سالہ علی رضا اور 17سالہ زمان پسران ریاض بری طرح زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122 کی ٹیموں نے طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں