50

زیر تعمیر بلڈنگ کی چھت گر گئی

سیالکوٹ(نامہ نگار)ایمن آباد روڈ دھرم کوٹ گاں میں زیر تعمیر بلڈنگ کی چھت گری جس کے نیچے دب کر دو نو عمر لڑکے جاں بحق ہو گئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے دونوں لڑکوں کی لاشوں کو نکال کر لواحقین کے سپرد کر دیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالہ عبداللہ اور 16 سالہ حسنین شامل ہیں۔ریسکیو آپریشن میں 6 وہیکلز نے حصہ لیا، زیر تعمیر بلڈنگ کی بالائی منزل کا لینٹر گرا جس کے باعث گرانڈ فلور کا بھی لینٹر گر گیا، بلڈنگ ابھی زیر تعمیر تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں