زیر تعمیر دکان میں کام کرتے کرنٹ لگنے سے محنت کش جاں بحق

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن کرنٹ لگنے سے مزدور نوجوان جاں بحق ہوگیا، ماموں کانجن کے نواحی گائوں 555 گ ب جکھڑنوالہ والا سٹاپ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایجوکیشن سکول سسٹم کی عمارت کے ساتھ 555 جھکڑنوالہ والا سٹاپ پر دوکان کی چھت ڈالی جا رہی تھی۔ اس دوران ہائی وولٹیج کرنٹ کی تاروں سے ٹچ ہونے کی وجہ سے وہاں کام کرنے والے تین مزدوروں کو کرنٹ لگ گیا، جس سے مزدوروں کی حالت تشویشناک ہو گئی جس کے نتیجہ میں تنویر نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ دو شدید متاثر ہونے والے مزدورں عمران،شعبان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں