3

زیر تعمیر فیکٹری کی چھت گرنے سے ورکر خاتون جاں بحق،10افراد زخمی

جڑانوالہ(نامہ نگار) حفاظتی اقدامات کئے گئے زیر تعمیر بسم اللہ کاٹن ویست فیکٹری کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 1 خاتون جاں بحق 10 افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق فیصل آباد روڈ پر اڈا اواگت کے قریب واقع زیر تعمیر بسم اللہ ویسٹ فیکٹری کا پلر ٹوٹنے سے چھت گر گئی حادثہ کے نتیجہ میں ملبے تلے دب کر 1 خاتون ورکر نگینہ زوجہ ظفر جاں بحق ہو گئی جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے جنکی شناخت شمیم بی بی دختر کاشف،رخسانہ زوجہ محمد علی،مجیدہ زوجہ تنویر اسلم ولد غلام رسول،سمیر ولد عمر،سجاد ولد شفیع،ناصر ولد رمضان، علی شان ولد پرویز،امین ولد رمضان اور اعجاز ولد نذیر علی کے نام سے ہوئی ہے اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جبکہ جاں بحق ہونیوالی خاتون کی لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فیکٹری مالک کی جانب سے حفاظتی اقدامات کئے بغیر کام شروع کیا گیا تھا اور فیکٹری میں کنٹریشن کا کام جاری ہونے کیساتھ ساتھ فیکٹری ورکروں سے کام لیا جا رہا تھا پولیس تھانہ صدر نے معاملہ کی مزید تفیش شروع کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں