فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گذشتہ روز گٹ والا میں زیر تعمیر کمرشل مال کے متاثرین کی ایکشن کمیٹی کی کال پر متاثرین کی ایک کثیر تعداد نے گٹ والا کمرشل کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔اس موقع پرمتاثرین کمرشل مال کور کمیٹی کے رہنمائوں ڈاکٹر زوہیب انصاری،میاں ریاض، طلحہ سلیم،فہیم انجم، ڈاکٹر ریاض،محمد منیر و دیگر نے کہا کہ مجوزہ شاپنگ مال 2021 میں مکمل ہونا تھا لیکن 2024 کا اختتام ہونے کو ہے لیکن ابھی تک نہ ہی پلازہ مکمل ہوا اور نہ اس کی تکمیل کی کوئی شکل بنتی نظر آرہی ہے۔اس ضمن میں کور کمیٹی نے متعلقہ اداروں کو اپنی شکایات درج کروائیں جن میں ڈی سی آفس کمشنر آفس سی ایم پورٹل سٹیزن پورٹل اور اوور سیز پورٹل متعلقہ تھانہ تھانہ مدینہ ٹائون بھی شامل ہے لیکن بار بار یاددہانی کے باوجود ہماری کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ مقررین نے پرزور مطالبہ کیا کہ پلازہ مکمل کر کے ان کے حوالے کیا جائے۔
3