28

زیر حراست خواتین سے بدسلوکی کی خبریں من گھڑت ہیں

لاہور(بیوروچیف) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ خدیجہ شاہ پولیس کی حراست میں ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلی محسن نقوی نے جیل میں خواتین سے بدسلوکی کی خبروں کی تردید کی۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو 32 خواتین گرفتارہوئی تھیں جن میں سے 11 جیل میں ہیں، ماں بہنوں کا تحفظ میری ذمہ داری ہے۔نگران وزیراعلی کا کہنا تھا کہ خدیجہ شاہ پولیس کی حراست میں ہیں، وہ جیل میں ہیں ان کی شناخت پریڈ چل رہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ جناح ہاس میں جو ملوث ہوا خواہ جتنا بھی بااثر ہو اسے نہیں چھوڑا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں