زیر حراست ملزم نے تھایندار سے پسٹل چھین کر فائرنگ کردی،فرار کی کوشش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) زیرحراست خطرناک ملزم نے تھانیدار سے پسٹل چھین کر پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، فرار ہونے کی کوشش’ پولیس نے پولیس مقابلہ’ فرار ہونے کی کوشش’ کارسرکار میں مداخلت سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے سب انسپکٹر رائے محمد شفیق کھرل نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ وہ قتل کے مقدمہ میں ملوث خطرناک ملزم محمد نعیم ولد منشا کو گرفتار کرنے کے بعد اپنے ماتحت عملہ کے ہمراہ عدالت پیشی کیلئے علاقہ مجسٹریٹ تاندلیانوالہ کے لیے جا رہے تھے کہ جب وہ عدالت کے باہر پہنچے تو ملزم نعیم نے ہتھکڑی کے کنڈے سے ہاتھ نکال کر تھانیدار شفیق سے پسٹل چھین کر پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس کانسٹیبل فہد اور دیگر معجزانہ طور پر بچ گئے اور فرار ہونے کی کوشش کی، گھیرا ڈال کر ملزم کو قابو کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں