60

زیر حراست ملزم کی گرفتار ی نہ ڈالنے پر SHO اور تفتیشی افسر معطل

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)حوالات میں بند ملزم کی گرفتاری نہ ڈالنے پر ایس ایچ او نشاط آباد ارسلان باری اور تفتیشی افسر محمد فاروق کو معطل کر دیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر)علی ضیاء کو معلوم ہوا کہ زیر دفعہ 406ت پ میں پکڑے جانے والے ملزم کو ایس ایچ او اور تفتیشی افسر نے پابندسلاسل کر رکھا ہے مگراس کی گرفتاری نہیں ڈالی گئی ہے اور یہ دونوں افسر اس مقدمہ کے مدعی کے ساتھ ساز باز ہو کر ملزم کو تنگ کر رہے ہیں اسے حوالات میںبند کر کے ذہنی و جسمانی اذیت دی جا رہی ہے۔ سی پی او نے تصدیق کروائی تو یہ بات سچ ثابت ہوئی جس کے باعث ان دونوں پولیس افسروں کو معطل کر دیا گیا۔ ایس پی مدینہ ٹائون کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں