56

زیر و سیلز ٹیکس والوں کے کھاتے کھل گئے

اسلام آباد (بیوروچیف) ایف بی آر نے بوگس انوائسز کے ذریعے ٹیکس چوری کی شکایات کا نوٹس لے لیا ۔ ٹیکس چوروں کو پکڑنے کیلئے سیل بنا دیا گیا۔ٹیکس چوری کرنیوالوں کوپکڑنے کیلیے بہت کم یا صفر سیلز ٹیکس شوکرنیوالوں کے کھاتے کھول دیے گئے ۔ جعلی انوائسز کے ذریعے ٹیکس چوری کی شکایات پرایف بی آر نے فوری ایکشن لیاہے۔وفاقی ٹیکس محتسب کی ہدایت پر ٹیکس چوروں کو پکڑنے کیلئے اسسمنٹ اور پروسیسنگ سیل بنادیا گیاہے۔ چیف کمشنر آر ٹی او ان لینڈ ریونیو زبیر بلال نے ٹیکس چوری کرنیوالوں کوپکڑنے کیلیے بہت کم یا صفر سیلز ٹیکس شوکرنیوالوں کے کھاتے کھولنے کاحکم دیدیاہے۔ذرائع کے مطابق بعض کمپنیاں بھاری سٹاک کی ویلتھ سٹیٹمنٹ کے باوجود خود کو غریب ثابت کرنیکی کوشش کررہی ہیں۔بوگس انوائسز کے ذریعے ٹیکس چوری کرنیوالے بعض افرادفائلرزبھی نہیں بنے۔ ایف بی آر کے احکامات کی کاپیاں ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں